بین الاقوامی
ایران کاامریکی ائیر بیس پرحملہ
جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔
عین الاسد ایئر بیس پر 10،تاچی اڈے پر 5 جبکہ اربیل اڈے پر بھی میزائل داغے گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عین الاسد ایئربیس کےامریکی رن وے پر موجود طیارہ تباہ ہو گیا ہے ۔الاسد ایئربیس حملے میں ہلاک اور زخمی افراد کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے منتقلی جاری ہے ۔دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے پر عزم اور ہائی الرٹ ہیں،جوابی کارروائی کی گئی تو ہم آپ کو امریکہ میں ہی جواب دیں گے.
امریکہ نے جوابی کارروائی کی تو حزب اللہ کو اسرائیل پر حملہ کرنے کا کہہ دیا ہے ۔نیٹو فورسز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے مجموعی طور پر 15 میزائل داغے گئے،10 میزائیل عین الاسد ایئر بیس پر جبکہ 1 میزائل اربیل کے قریب گرا۔تاہم 4 میزائل ناکام بنادئیے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئےہیں ۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا۔