اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اُس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ کسی نے بھی اسرائیل پر حملہ کیا تو اُس کو کاری جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے کہا کہ وہ بے شمار انسانوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ سارے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں بھی شریک تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے سلیمانی کو ہلاک کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی تعریف بھی کی۔