ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے اورکہاہے کہ ایران کوئی شمالی کوریا نہیں جو آپ کے مطالبے کا مثبت جواب دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جعفری نے ٹرمپ کو ایک کھلے خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عہدے داران ایرانی عوام کے حوالے سے آپ کے منصوبوں اور چال بازیوں کو جاننے لگے ہیں اور ہم انہیں بارہا آزما چکے ہیں۔ جعفری نے ٹرمپ کو سیاست میں نووارد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ایرانی قیادت
سے ملاقات کی آرزو ہر گز پوری نہ ہو گی۔