پاکستان

انا للہ و انا الیہ راجعون، تحریک انصاف کا بہت بڑا نقصان، نومنتخب ممبر اسمبلی اسلام آباد میں انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ممبر صوبائی اسمبلی انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق  پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔پی پی 222 جلالپور پیروالا سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی پارٹی میٹنگ میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئے تھے جہاں انہیں 11 اگست کی رات ہارٹ اٹیک ہوا۔ غلام عباس کھاکھیکو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ قومہ میں چلے گئے۔ وہ چار روز تک

قومہ میں رہنے کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے پچھلے پہر خالق حقیقی سے جاملے۔ ذرائع کے مطابق ان کی میت آبائی علاقے پہنچادی گئی ہے۔یاد رہے  کچھ روز پہلے پاکستان تحریک اںصاف کے پی پی 296 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک بھی انتقال کرگئے تھے۔دریں اثنا عمران خان نے غلام عباسی کھاکھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

Back to top button