افغانستان کے لیے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے امریکی عسکری حکمت عملی میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ افغانستان کے حوالے سے مجموعی حکمت عملی بہتر انداز سے چل رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںں نے کہاکہ امریکا اس بابت پالیسی کا تجزیہ ضرور کر رہا ہے، تاہم اس کا مطلب نظرثانی نہیں ہے۔ جنرل وٹیل نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے مجموعی حکمت عملی بہتر انداز سے چل رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی حکام کی جانب
سے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ برہم ہیں۔