سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ سے گرفتار۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران انور مجید چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔اس دوران چیف جسٹسنے پوچھا کہ کیا انور مجید اور ان کے بیٹوں کے نام ای سی ایل پر ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف انور مجید اور عبدالغنی مجید کا نام ای سی ایل پر ہے ۔انور مجید کےوکیل نے عدالت میں ضمانت کیلئے استدعا کی تاہم ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے عبدالمجید کو ان کے چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار کر لیا ۔